ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:کترے درگاپرمیشوری کا مہارتھ اتسوا: راگھویشور سوامی جی کی شرکت

بھٹکل:کترے درگاپرمیشوری کا مہارتھ اتسوا: راگھویشور سوامی جی کی شرکت

Sun, 05 Feb 2017 20:30:57    S.O. News Service

بھٹکل:5/فروری    (ایس او نیوز) تعلقہ کے کترے میں شری درگاپرمیشوری دیوی کا رتھ اتسوا ہوس نگر رام چندر مٹھ کے شری راگھویشور بھارتی سوامی جی کی نگرانی میں اتوار کی شام دھوم دھام کے ساتھ منعقد ہوا۔

رتھ اتسوا کے بعد خطاب کرتے ہوئے سوامی جی نے کہاکہ مذہبی کاموں میں بھگتی کے ساتھ شامل ہونگے تو ذہنی طمانیت حاصل ہوتی ہے۔ بھگوان کی عبادت سے جو شانتی ملتی ہے وہ کہیں اور نہیں ملتی ۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں کو صلاح دی کہ و ہ نامیاتی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے اپنی زراعت کو فروغ دیں۔ مندر انتظامیہ کے امیش ہیگڈے اور ان کی بیوی نے پوجا کرکے استقبال کیا۔ مندر انتظامیہ کے صدر شیوانند ہیبار نے رپورٹ کی خواندگی کی۔ اس موقع  پر کسان شری دھر ہیبار اور موظف سرویئیر ایم ایم ہیبار کی تہنیت کی گئی ۔ ایس ایس ایل سی میں امتیازی نمبرات سے کامیا ب ہونے والے طلبا کونقد انعام سے نوازتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ اسی طرح سالانہ جلسہ میں جیت حاصل کرنے والوں کے درمیان بھی انعامات کی تقسیم کی گئی ۔


Share: